پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کی پانچویں مرتبہ ڈیڈ لائن دے دی ،اب یہ منصوبہ کب مکمل ہو گا ؟جان کر پاکستانیوں کے بھی ہوش اڑ جائیں گے
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاوربس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کی ڈیڈلائن پانچویں مرتبہ بڑھادی گئی۔پشاور بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح 19 اکتوبر 2017کو اس وقت کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کیا تھا۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق منصوبے کے آغاز پر اس کو 6 ماہ میں مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی مگر منصوبہ مقررہ وقت پر مکمل نہ ہوسکا۔اس کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے اس منصوبے میں مزید 3 ماہ کی توسیع کی تھی،تیسری بار 31 دسمبر 2018 تک بی آر ٹی کی تکمیل کا اعلان سامنے آیا تھا۔پشاور بی آر ٹی کی چوتھی ڈیڈلائن مارچ 2019 کی سامنے آئی تھی، اب پانچویں بار کہا جارہا ہے کہ منصوبہ جون 2019تک مکمل کرلیا جائے گا۔