’’ میں برٹنی کیساتھ ازدواجی بندھن میں منسلک ہوکر ۔ ۔ ۔‘‘ امریکی خاتون سے شادی کرنیوالے نابینا کرکٹر کا موقف بھی سامنے آگیا، ساری پریم کہانی سامنےآگئی
بہاولپور (نامہ نگار)سوشل میڈیا کے ذریعے بہاولپور میں بریٹنی نامی پچیس سالہ امریکن لڑکی نے بہاولپور کے چھبیس سالہ مجیب الرحمٰن نامی لڑکے سے شادی کر لی۔تفصیلات کے مطابق امریکہ کے شہر انڈیانہ کی پچیس سالہ بلائنڈ امریکن لڑکی بریٹنی جس کا بہاولپور کے چھبیس سالہ مجیب الرحمٰن نامی لڑکے سے چارماہ قبل سوشل میڈیا پر رابطہ ہوا جس پر بریٹنی مجیب الرحمٰن سے شادی کرنا اور پاکستان آنے کی خواہشمند تھی۔
دو روزقبل بریٹنی امریکہ سے مجیب الرحمٰن کے پیار میں پاکستان آ پہنچی اور مجیب الرحمٰن سے شادی جیسے حسین بندھن میں منسلک ہو گئی۔ مجیب الرحمٰن کا کہنا تھا کہ چھ ماہ قبل انٹرنیشنل سوشل میڈیا گروپ جس میں بلائنڈ اور دیگر لوگ شامل ہیں بریٹنی سے میرا پرسنل رابطہ تقریباً تین ماہ قبل ہوا جس پر ہم تین ماہ ایک دوسرے سے بات چیت کرتے رہے اور بریٹنی نے مجھے پسند کیا اور وہ پاکستان چلی آئی۔ میں بریٹنی سے ازدواجی زندگی میں منسلک ہو کر انتہائی خوش ہوں اورمیرے والدین بھی خوش ہیں۔ مجیب الرحمٰن کا کہنا تھا کہ میری سوچ تھی کہ میں آؤٹ آف کنٹری شادی کروں اور بریٹنی سے شادی جیسے بندھن میں منسلک ہو کر میری خواہش پوری ہو گئی۔مزید ان کا کہنا تھا کہ بریٹنی 2016ء سے مسلمان ہو چکی ہے اور وہ امریکہ میں بھی مسلم کمیونٹی کے ساتھ رہتی ہے۔
امریکن لڑکی بریٹنی کا کہنا تھا کہ مجیب الرحمٰن سے شادی کر کے خوش ہوں اور میری ایک مسلم لڑکے سے شادی ہوئی ہے اور میں وزیر اعظم عمران خان صاحب سے بھی ملنے کی خواہشمند ہوں۔ مزید انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ازدواجی زندگی خوش اخلاقی سے گزاریں گے ۔ویڈیو دیکھئے