ماں کی محبت کو آزمائش میں ڈالنے والے کب سکون پاتے ہیں ؟نافرمان اولاد کے لئے انتہائی سبق آموز واقعہ

ماں کی محبت کو آزمائش میں ڈالنے والے کب سکون پاتے ہیں ؟نافرمان اولاد کے لئے ...
ماں کی محبت کو آزمائش میں ڈالنے والے کب سکون پاتے ہیں ؟نافرمان اولاد کے لئے انتہائی سبق آموز واقعہ

  

تخلیق کائنات کے بعد اللہ رب العزت کی ذات نے انسان کو سب سے خوبصورت رشتہ ’’ماں‘‘ کا عطا کیا ہے ۔اللہ نے ماں کو ممتا کا روپ دیا،وہ خود تکلیف برداشت کرکے اپنی اولاد کو خوش رکھنے کی کوشش کرتی ہے،ایک ماں جو نو ماہ تک اپنی اولاد کو اپنے پیٹ میں رکھتی ہے ،اس دوران وہ بے پناہ تکلیف سہتی ہے لیکن جب وہی بچہ دنیا میں آتا ہے تو اس کی ایک جھلک ہی ایک ماں کی تمام تکلیفوں کو مٹا دیتی ہے۔قرآن مجید میں بھی بیشمار دفعہ ماں کی حرمت پر تلقین کی گئی ہے،ماں کے پاؤں تلے جنت رکھ دی گئی ہے۔اﷲنے شرک کے بعد سب سے کبیرہ گناہ ماں کی نافرمانی کو قرار دیا ہے،ماں کے متعلق تو یہاں تک کہا گیا ہے کہ اگر ایک مسلمان بچے کی ماں کافر ہو تو اس سے بھی حسن سلوک سے پیش آیا جائے کہیں اس میں بھی دل آزاری نہ ہوجائے۔آج کے بچے یہ بھول گئے ہیں کہ کتنی تکلیف برداشت کی تھی اس ماں نے جب اسکے دنیا میں آنے کا وقت ہوا تھا؟ آج کا بچہ یہ بھول گیا ہے کہ کیسے اس ماں نے اپنی تمام خواہشات کو ، اپنی خوشیوں کو دفن کردیا صرف اس لیے کہ میرے بچے کی زندگی سنور جائے لیکن جو اولاد اپنے ماں باپ کی محبت ، شفقت ،دکھوں اور تکلیفوں کو نظر انداز کر دیتی ہے وہ دنیا میں بھی کامیاب نہیں ہو پاتی اور آخرت میں بھی ان کا کچھ حصہ نہ ہو گا ۔ایک انتہائی سبق آموز واقعہ دیکھیں ۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ویڈیو گیلری