جن سرکاری اَفسران کو شہباز شریف اور چوہدری برادران نے اہم عہدوں پر نہیں آنےدیا وہ اَب کہاں ہیں؟سینئر صحافی عمران خان کا انکشاف

جن سرکاری اَفسران کو شہباز شریف اور چوہدری برادران نے اہم عہدوں پر نہیں ...
جن سرکاری اَفسران کو شہباز شریف اور چوہدری برادران نے اہم عہدوں پر نہیں آنےدیا وہ اَب کہاں ہیں؟سینئر صحافی عمران خان کا انکشاف

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئرصحافی اورتجزیہ کارعمران خان نےکہاہے کہجن اَفسران کو شہباز شریف اور چوہدری برادران نے اہم عہدوں پر نہیں آنےدیا،اُنہیں  بزدارحکومت بھی کوئی اہم عہدہ نہیں دے رہی،وزیر اعظم نے اگر سیاسی تبدیلی بھی صرف قلمدان تبدیل کرنے کی حد تک کی تو کوئی تبدیلی نہیں آئے گی،وزیر اعلیٰ

 پنجاب عثمان بزدار صوبے کو نہیں چلا سکیں گے۔

نجی ٹی وی سےگفتگو کرتےہوئےعمران خان کاکہناتھاکہوزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارصوبے کونہیں چلاسکیں گےاور سرکاری افسران بھی چلانا نہیں چاہیں گے جس کی وجہ سے مسائل پیدا  ہوں گے،وہ سرکاری افسران جو شریف برادران سے ہسپتالوں میں رابطے کر رہے تھے،وہ اَب بھی اہم عہدوں پر ہی فائز ہیں، صرف اُن کی جگہیں تبدیل ہوئی ہیں۔

سینئر صحافی عمران خان نےکہا کہ حکومت افسران کو بدل بدل کر تبدیلی لا کر دکھا رہے ہیں لیکن کچھ بھی فرق نہیں پڑ رہا جبکہ تمام سرکاری افسران اپنی اپنی جگہوں پر ہی موجود ہیں کوئی تبدیلی نہیں آ رہی،جن افسران کو شہباز شریف اور چوہدری برادران نے اہم عہدوں پر نہیں آنے دیا اُنہیں عثمان بزدار حکومت بھی کوئی اہم عہدہ نہیں دے رہی،سیکرٹری ایک دوسرے کا کام غلط طریقے سے بھی کر لیتے ہیں لیکن عوام کا کام کرتے ہوئے اُنہیں پریشانی ہوتی ہے،وزیر اعظم نے اگر سیاسی تبدیلی بھی صرف قلمدان تبدیل کرنے کی حد تک کی تو کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور