5 مسلح ڈاکووں کا گھر پر دھاوا،باپ بیٹے کو گولیاں مار دیں

5 مسلح ڈاکووں کا گھر پر دھاوا،باپ بیٹے کو گولیاں مار دیں
5 مسلح ڈاکووں کا گھر پر دھاوا،باپ بیٹے کو گولیاں مار دیں

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اورنگی ٹاؤن کےعلاقے قیوم آباد  میں5مسلح ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر باپ بیٹے کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا اوراندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئےفرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، گولیاں لگنے سے بیٹا جان کی بازی ہار گیا جبکہ باپ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،افسوسناک  واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،ملزمان کی تلاش میں پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی۔

نجی  ٹی وی کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے قیوم آباد میں پانچ ڈاکوؤں نے ایک گھر پہ دھاوا بولا اور مزاحمت پر باپ بیٹے کو گولیاں ماردیں،ابتدائی اطلاعات کے مطابق گولیاں لگنے سے بیٹا جان کی بازی ہار گیا جب کہ باپ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہےجہاں اس کی حالت انتہائی تشویش ناک بیان کی جا رہی ہے۔ایس پی اورنگی ٹاؤن شبیر بلوچ کے مطابق ڈاکوؤں نے فائرنگ مزاحمت کے دوران کی، پولیس نے ملزمان کی تلاش میں علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے اور تلاش کا عمل جاری ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی