ٹیکس چوری، متعدد شوگر ملز کے ریکارڈ میں ہیرا پھیری کا انکشاف

ٹیکس چوری، متعدد شوگر ملز کے ریکارڈ میں ہیرا پھیری کا انکشاف

  



ملتان ( نیوز رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ملک کی متعدد شوگر ملوں میں ٹیکس چوری کے انکشاف ہوا ہے۔ جس پر ایف بی آر کے افسران تعینات کردیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق شوگرملوں میں ایف بی آر کے چیئرمین اور ممبر آپریشن آئی آر کی اجازت سے افسران تعینات کیے گئے ہیں کیونکہ ایف بی آر کی جانب سے آڈٹ انکوائری رپورٹ میں اس بات کاانکشاف ہوا تھا کہ شوگر ملز گنے سے حاصل ہونے والی چینی (بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

کو کم ظاہرکررہے ہیں، ڈیٹا کی جانچ پڑتال میں معلوم ہواکہ مارکیٹ میں فروخت کی جانے والی چینی اصل پیداوار سے کہیں زیادہ ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ شوگر ملز مالکان اپنی سیلز کو کم ظاہر کرکے ٹیکس چوری کررہے ہیں  تعینات شدہ ایف بی آر کی ٹیمیں ان ملوں میں چینی کی پیداوار اور اس کی فروخت کی نگرانی کریں گی، ذرائع نے بتایاکہ یہ فیصلہ گذشتہ برسوں میں شوگر ملوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر کی گئی ٹیکس چوری کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

انکشاف 

مزید : ملتان صفحہ آخر