وزیراعظم نے عثمان بزدار کی قیادت پر اطمینان کا اظہار کیا، فیاض چوہان

 وزیراعظم نے عثمان بزدار کی قیادت پر اطمینان کا اظہار کیا، فیاض چوہان

  



لاہور(این این آئی) وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بڑی تندہی اور جانفشانی سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں، عثمان بزدار اور پی ٹی آئی کے ہر اچھے کام کو مسلم لیگ(ن) کا(بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

 میڈیا سیل سبوتاژ کرنے کو کوشش میں رہتا ہے، وزیراعظم عمران خان نے سردار عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے کالونیز فیاض الحسن چوہان نے حضوری باغ بادشاہی مسجد میں مجلسِ رومی و اقبال اور یو سی ایچ چرچ کے زیرِ اہتمام منعقدہ ایک تقریب کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی توسیع کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حکومت کو آرمی چیف کی توسیع کے معاملے پر قانون سازی کے لیے اپوزیشن کی ضرورت نہیں پڑے گی۔آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن جان لے کہ عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔  انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی سمجھتی تھی کرپشن اور لوٹ مار کا دور واپس آ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزت صرف اسی کی ہو گی جو کام کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کے بطور وزیرِ اعلیٰ پنجاب دور میں کابینہ کے صرف 34 اجلاس ہو سکے جبکہ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب کابینہ نے سوا سال کے عرصے میں 19 اجلاسوں کے دوران ریکارڈ ساز قانون سازی کی ہے جس کی مزید تفصیلات میں کچھ دنوں بعد میڈیا کے ذریعے عوام الناس کے سامنے لے کر آؤں گا۔ 

فیاض چوہان

مزید : ملتان صفحہ آخر