حکومت بے روزگاری ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے‘ طاہر اقبال چودھری

  حکومت بے روزگاری ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے‘ طاہر اقبال چودھری

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری نے کہا کہ مخلوق خدا کی خدمت کرنے پر اللہ تعالیٰ راضی ہوتے ہیں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق ملک سے بیروزگاری کا خاتمہ کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے مزدور دیہاڑی دار طبقہ کے مسائل پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں پی ٹی آئی حکومت روزگار چھیننے نہیں (بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

بلکہ روزگار فراہم کرنے آئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسجد باغوالی کے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق چیئرمین بلدیہ شیخ محمد حسین سابقہ سٹی کونسلر شیخ جاوید کالا ایم صادق کاشی تاجررہنما مہر فدا حسین کاٹھیا حاجی غلام یاسین شیخ عبدالستار طالب حسین بابا اسماعیل محمد سرور حاجی جاوید اقبال ودیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ حقہ بازار کے تاجر عرصہ دراز سے کاروبار کررہے ہیں لہذا ان لوگوں کو کسی صورت بھی بیروزگار ہونے نہیں دیا جائے گا اس موقع پر ایم این اے طاہر اقبال چوہدری نے دونوں تاجر گروپ کی باتیں غور سے سنیں اور انکے مسائل کے حل کے لیے ایک تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی کمیٹی کے ارکان میں سابق سٹی کونسلر شیخ جاوید کالا بابا اسماعیل شیخ عبدالستار ہونگے

مزید : ملتان صفحہ آخر