نشتر روڈ: کاشو گینگ پھر متحرک‘کانسٹیبل پر حملہ‘ فائرنگ کے بعد ملزم فرار

  نشتر روڈ: کاشو گینگ پھر متحرک‘کانسٹیبل پر حملہ‘ فائرنگ کے بعد ملزم فرار

  



ملتان ( خبر نگار خصو صی) نشتر روڈ پر کاشو گینگ کے رکن نے بوتل مار کر پولیس کانسٹیبل کو زخمی کر دیا ملزم فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا تفصیل کے مطابق نشتر روڈ پر کانسٹیبل طارق نواز اپنے والد کے ہوٹل پر بیٹھا ہو اتھا کہ اس دوران کا شو گینگ کے کاشف کا بھائی جسٹس حمید کالونی کا رہائشی خاور خان ہوٹل پر آیا ملزم نے کانسٹیبل طارق کے سر پر بوتل مادی جس سے طارق زخمی ہوگیا ملزم خاور ہوائی (بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

فائرنگ کرتاہوا موقع سے فرار ہوگیا بتایا جاتا ہے کہ ملزم ہوٹل پر بھتہ لینے آیا تھا بھتہ نہ ملنے پر ملزم نے فائرنگ کی پولیس نے واقع کی تفتیش شروع کر دی ہے

مزید : ملتان صفحہ آخر