بہاولپور‘ چیف جسٹس کی جانب سے عدالتی عملے‘ بار عہدے داروں کو شیلڈز پیش

بہاولپور‘ چیف جسٹس کی جانب سے عدالتی عملے‘ بار عہدے داروں کو شیلڈز پیش

  



بہاول پور(بیورورپورٹ)چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان مسٹر جسٹس آصف سعید خان کھوسہ ہائی کورٹ بار اور بہاولپور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے اعزاز میں (بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

منعقدہ عشائیہ کے موقع پر لاہور ہائی کورٹ بہاوپور بینچ کے معزز جسٹس اور عدالتی عملے اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ بار ایسویسی ایشن کے عہدایدارن نے یاد گاری شیلڈ سے نوازا چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان مسٹر جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بینچ کے سنیئر جج مسٹر جسٹس سید شہباز علی رضوی، مسٹر جسٹس مزمل اختر شبیر اور مسٹر جسٹس ایم وحید خان کو شیلڈ پیش کی۔چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان مسٹر جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے عدالتی عملے اور بار ایسوسی ایشن کے جن عہدیداروں کو شیلڈ پیش کی ان میں سنیئر ایڈیشنل رجسٹرار چوہدری انوار الحق، ریسرچ آفیسر لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بینچ ایم جاوید خان کے نام شامل ہیں۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان مسٹر جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بینچ کے جن عہدیداروں کو شیلڈ پیش کی ان میں صدر چوہدری ندیم اقبال ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری محمد ایاز کلیار ایڈووکیٹ،نائب صدر محمد صدیق چوہان ایڈووکیٹ،نائب صدر بہاولنگر سیٹ جوائنٹ سیکرٹری چوہدری عثمان اسلم ایڈووکیٹ، فنانس سیکرٹری مختار احمد ایڈووکیٹ،لائبریری سیکرٹری سید تنویر حیدر بخاری ایڈووکیٹ ممبر ایگزیکٹو حافظہ مہناز ایڈووکیٹ، ممبر ایگزیکٹو جام افضل ایڈووکیٹ، ممبر ایگزیکٹو فیصل ندیم ایڈووکیٹ، ممبر ایگزیکٹو ایم اختر عباسی ایڈووکیٹ،ممبر ایگزیکٹو ایم طاہر قیوم،ممبر ایگزیکٹو قاضی اللہ ڈتہ ایڈووکیٹ،ممبر ایگز یکٹو ڈاکٹر رانا محمد طارق بہاول پو ر چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان مسٹر جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے اس مو قع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں محمد اظہرڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیراز احمد بری و دیگر عہدیدران شامل تھے۔

شیلڈ ز

مزید : ملتان صفحہ آخر