وزیراعظم کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ‘ وزارت ٹرانسپورٹ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

  وزیراعظم کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ‘ وزارت ٹرانسپورٹ کی کارکردگی ...

  



میلسی(تحصیل رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کے منعقدہ اجلاس میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان(بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

بزدار کی موجودگی میں وزارت ٹرانسپورٹ پنجاب کی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبہ بین الاقوامی معیار کے مطابق تکمیل پذیر ہو چکا ہے جبکہ ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے خاتمے کیلئے پٹرول اور ڈیزل کی بجائے بجلی اور دیگر متبادل توانائی کے ذریعے بسیں چلانے کے منصوبے پر بھی وزارت ٹرانسپورٹ نے موثر پیشرفت شروع کر دی ہے جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں میٹرو بس منصوبوں کی کارکردگی بھی پیش کی اور لاہور میں بین الاقوامی معاہدے کے تحت ٹرام چلانے کے حوالے سے پیشرفت بارے بھی اجلاس کو آگاہ کیا اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی اور ان کی وزارت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اظہار اطمینان کیا اور کہا کہ پنجاب کی عوام کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے کام کو مزید تیز کیا جائے اجلاس میں صوبائی وزراء، آئی جی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر حکام موجود تھے دریں اثناء صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے وزارت ٹرانسپورٹ پنجاب کی کارکردگی پر اظہار اطمینان ہمارے لیئے ایک اعزاز ہے انشاء اللہ دن رات محنت کر کے وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق اپنے شعبے میں مزید ترقی کو ممکن بنائیں گے۔

اظہار

مزید : ملتان صفحہ آخر