ریاست مدینہ کے سبب ہی خوشحالی ممکن‘ ذوالفقار کھوسہ 

    ریاست مدینہ کے سبب ہی خوشحالی ممکن‘ ذوالفقار کھوسہ 

  



ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر) محسن انسانیت حضرت محمدؐاورخلفائے راشدین نے ریاست مدینہ کی جو مثال قائم کی ہے مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے ان خیالات کا اظہار سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے اپنی رہائش گاہ کھوسہ ہاوس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات  چیت(بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

 کرتے ہو کیا سردار ذوالفقار خان کھوسہ نے کہا کہ حضوؐرنے جس اسلامی فلاحی ریاست کا تصور پیش کیا اس میں خواتین، بزرگوں، ملازموں، حتی کے ہمسایوں  تک کے حقوق کا احترام اور تعین کردیا گیا ہے مدینہ طیبہ میں بیٹھ کر 22 لاکھ مربع میل تک میں امن وامان قائم رکھنا اور دریائے نیل کے کنارے بھوک سے مر جانے والے جانوروں کی ذمہ داری لینا حضرت عمر فاروق نے حضور ؐ  کے احکامات پر عمل اور غلامی سے سیکھا۔ سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ ملک میں خوشحالی ریاست مدینہ کے سبب ہی ممکن ہے لیکن اس کے لیے رہنماؤں کو بھی حضرت عمر فاروق جیسا باکردار ہونا چاہیے۔

خوشحالی 

مزید : ملتان صفحہ آخر