ہیڈ، تونسہ، تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی کو حادثہ، بہن بھائی سمیت 5افراد جاں بحق 

ہیڈ، تونسہ، تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی کو حادثہ، بہن بھائی سمیت 5افراد جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ہیڈ تونسہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری سے اوور ٹیک کرتے ہوئے الٹ گئی، ٹریکٹر ٹرالی پر سوار بہن بھائی سمیت5خواتین موقع پر جاں بحق جبکہ 3شدید زخمی ہو گئیں،،لواحقین نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو  اپنے گھروں میں منتقل کیا، تفصیلات کے مطابق تونسہ بیراج بستی اللہ والی کے رہائشی موہانہ برادری سے تعلق رکھنے والی غریب خواتین جنھیں علاقہ کے زمیندار کپاس چنائی کیلئے اپنے کھیتوں میں لے جاتے (بقیہ نمبر50صفحہ12پر)

ہیں گزشتہ روز حسب معمول 2ٹرالیوں پر سوار 40سے50خواتین2ٹریکٹر ٹرالیوں پر سوار کچھی کنیال کے قریب سہانی برادری کے زمیندار کی کپاس چننے جا ہی تھی کہ مقابلہ بازی کے دوران بیٹ متوانی والا  فلڈ بند کچھی کنال کی برجی نمبر 6 اور 7 کے درمیان ایک ٹریکٹر ٹرالی اوورٹیک کرتے ہوئے اس کے ٹائر بند سے نیچے اترے اور ٹرالی نیچے کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں 4 خواتین  3سالہ بچہ موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ3خواتین شدید زخمی ہو گئیں جنھیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو منتقل کردیا گیا، جانبحق ہونے والوں میں 16سالہ انیسہ بی بی دختر عبداللطیف قوم احمدانی،  18سالہ پروین دوختر اللہ بخش قوم موہانہ، 3 سا لہ عمران ولد عبد اللطیف، 60سانذیر مائی زوجہ غلام حسین قوم موہانہ اور12سالہ سالہ بختاور دختر محمد افضل قوم موہانہ شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں وزیراں مائی زوجہ  غلام حسن قوم موہا نہ، حاجرہ بی بی زوجہ بلال احمد قوم شیخ، کلثوم زوجہ لطیف قوم احمدانی شامل ہیں جبکہ ٹریکٹر ڈرائیور موضع متوانی والا کا رہائشی اللہ وسایا سہانی بھی زخمی ہوا جسے شادن لنڈ ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا، دوسرا ٹریکٹر ڈرائیور حاجی رمضان سہانی ٹریکٹر ٹرالی موقع پر چھوڑ کر فرار ہو گیا،حادثہ  ٹریکٹر ٹرالی کا ایک دوسرے کو اوور ٹیک کرتے ہوئے پیش آیا، ایک ٹرالی میں تقریباً 40 سے 50 خواتین سوار تھی، اطلاع پرریسکیو 1122 کوٹ ادو کی ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ کر حادثے میں جاں بحق ہونے والی خواتین کی لاشوں کو فوری ڈیڈ باڈی شیٹ سے کور کرتے ہوئے لواحقین کے گھر منتقل کر دیا، حادثے میں زخمی ہونے والی خواتین کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا،عینی شاہدین کے مطابق  حادثہ کے بعد پولیس لا علم رہی اور تونسہ بیراج پر قائم چوکی پولیس اس وقت حادثہ پر پہنچی جب لواحقین اپنے پیاروں کی ڈیڈ باڈیاں اپنے گھروں میں منتقل کر چکے تھی، پولیس دائرہ دین پناہ  نے کاروائی کا آغاز کردیا
حادثہ