ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ‘مسائل میں اضافہ‘ تاجر سراپا احتجاج 

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ‘مسائل میں اضافہ‘ تاجر ...

  



 ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں گزشتہ کئی ماہ سے جاری علانیہ اور غیر علانیہ لوڈشیڈنگ میں کمی نہیں آسکی ہے۔میپکو ریجن میں اتوار اور جمعہ کے روز بھی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔شہری اور تاجر طبقات شدید مشکلات کا شکار ہو گئے(بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

ہیں۔تاجروں کے مطابق مسلم لیگ (ن)کی سابق حکومت نے ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا تھا۔موجودہ حکومت کے برسراقتدارآتے ہی گزشتہ 15 ماہ سے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے گھریلو،تجارتی،صنعتی صارفین بری طرح سے متاثر ہو رہے ہیں اور خطے میں پیداواری عمل بھی متاثر ہو رہاہے۔میپکو ریجن میں کریش مینٹی ننس پروگرام،سہ ماہی،سہ ماہی شٹ ڈاؤن،گرڈ سٹیشنوں اور فیڈرز کی بندش کی جا رہی ہے۔صارفین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

مسائل 

مزید : ملتان صفحہ آخر