قتل کیس‘ نامزد ملزموں کی رہائی پر ورثا کا احتجاج 

قتل کیس‘ نامزد ملزموں کی رہائی پر ورثا کا احتجاج 

  



رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)19 نومبر 2019 مقامی ہوٹل واقع  فیصل روڈ پر ہونے والے دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں قتل ہونے والے آصف علی ولد غلام رسول سکنہ گلشن ناصر کی جانب سے درج کرائی گئی FIR نمبری 714/19 زیر دفعات 302/ 109/324 /148/149 جس میں (بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

تھانہ سٹی اے ڈویژن نے FIR میں نامزد ملزم عمران گجر کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے رہا کر دیا، مقتول کے لواحقین کے مطابق DSP سٹی جاوید اختر خان جتوئی نے نامزد ملزمان کیساتھ ساز باز کرتے ہوئے 7لاکھ روپے کی رقم بطور رشوت لیکر FIR میں مرکزی ملزم جس کی ایماء پر مقتول  آصف علی کو قتل کیا گیا کو مقدمہ میں بے قصور قرار دیتے ہوئے بری کر دیا۔احتجاجی مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ FIR میں نامزد ملزمان کو فی الفور گرفتار کرتے ہوئے قرار واقعی سزا دلائی جائے‘ مقتول آصف کے لواحقین کااعلیٰ حکام سے  انصاف کامطالبہ ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر