تبادلوں سے حکومت کی کارکردگی بہتر نہیں ہو سکتی،تہمینہ دولتانہ

    تبادلوں سے حکومت کی کارکردگی بہتر نہیں ہو سکتی،تہمینہ دولتانہ

  



لاہور(این این آئی) مسلم لیگ(ن) کی سینئر رہنما وسابق وزیر تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو پارلیمانی امور کا کوئی تجربہ نہیں ہے اور نہ ہی وہ انتظامی امور چلاسکتے ہیں، ایک دن میں تبادلوں کاسیلاب لانے سے حکومت کی کارکردگی بہتر نہیں ہوسکتی اس کے لئے محنت کرنا پڑتی ہے جو یہ (بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

حکومت کرنا نہیں چاہتی۔ گزشتہ روز سیاستدانوں اور صحافیوں کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرازکے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تہمینہ دولتانہ نے کہاکہ عمران خان کے دور میں مہنگائی میں غیر معمولی اضافہ ہوا، عوام نے ایک سال میں تبدیلی کا نعرہ لگادیا اور اب عوام عمران خان کووزیراعظم نہیں دیکھنا چاہتے۔ انہوں نے کہاکہ عوام ایک بار پھر نوازشریف کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں،پنجاب میں شہبازشریف ہی ترقی کی علامت ہیں،ان کوکوئی متبادل نہیں ہے، چودہ ماہ میں پنجاب میں ترقی کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ عوام اب پھر مسلم لیگ (ن) کی طرف دیکھ رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) ہی ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 25پیسے لیٹر پٹرول سستاہونا عوام سے مذاق ہے۔عرفان دولتانہ نے کہاکہ جب بھی مسلم لیگ (ن) برسراقتدار آئی ملک نے ریکارڈ ترقی کی، مسلم لیگ (ن) کا دور ترقی اور خوشحالی کادورہے اورمسلم لیگ(ن) کا دور ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

تہمینہ دولتانہ

مزید : ملتان صفحہ آخر