آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ جمہوریت کی فتح، نصرت واحد

  آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ جمہوریت کی فتح، نصرت واحد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر عدالت عظمیٰ کا فیصلہ جمہوریت کی فتح ہے۔ سپریم کورٹ کی ہدایت و رہنمائی میں اس سلسلے میں ضروری قانون سازی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

صحافیوں کے وفد سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نصرت واحد نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانے، سستے اور جلد انصاف کی فراہمی، بیروزگاری اور مہنگائی کے خاتمے، ملک میں سرمایہ کاری، صحت و تعلیم، نوجوانوں کو ہنرمندر بنانے، خواتین کو معاشرے میں مساوی حقوق کی فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات کرے گی۔ ہم ملک میں فرسودہ نظام کی تبدیلی پر یقین رکھتے ہیں۔ پی ٹی آئی اپنے انتخابی منشور میں کیے گئے وعدے پورے کرے گی۔ نصرت واحد نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں جلدحکومت اپنے اہداف مکمل کرے گی۔ اس سلسلے میں وزراء ارکان اسمبلی انتہائی متحرک ہیں۔ عوامی مسائل حل کرانے کیلئے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔
نصرت واحد