سینیٹ ذیلی کمیٹی مواصلات:ٹریفک جرمانوں کی رقوم کا مکمل ریکارڈ طلب

سینیٹ ذیلی کمیٹی مواصلات:ٹریفک جرمانوں کی رقوم کا مکمل ریکارڈ طلب

  



اسلام آباد(آن لائن)سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے مواصلات نے شاہراؤں پر ٹریفک سگنل اور قوانین کی خلاف ورزیوں پر ہونے والے جرمانوں کی مد میں رقوم کی مکمل تفصیلات (بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

طلب کر لی ہیں۔ اعلیٰ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گزشتہ چند سالوں میں جرمانوں کی مد میں جمع ہونے والے فنڈز کی مکمل تفصیلات دے اورجرمانوں سے موٹروے پولیس کو دی جانے والی کمیشن کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے، کمیٹی کے ممبر سینیٹر عتیق شیخ نے کہا ہے کہ شنید یہ ہے کہ آئی جی موٹر وے جرمانوں سے وصول 50فیصد فنڈز اپنی صوابدید پر خرچ کرتے ہیں اور سینیٹ کی کمیٹی ان اخراجات کا پورا اجائزہ لے گی اور فیصلہ کرے گی کہ پولیس کو دی جانے والے فنڈز قواعد کے مطابق درست ہیں یا غلط اس حوالے سے کمیٹی کے ہونے والے اگلے اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے یہ اجلاس اگلے ماہ طلب کیا جائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر