بلوچستان،پولیس اور لیویز کی کارروائی،4خواتین گرفتار،اسلحہ برآمد

بلوچستان،پولیس اور لیویز کی کارروائی،4خواتین گرفتار،اسلحہ برآمد

  



کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان کے علاقے آواران سے مقامی پولیس اور لیویز نے کارروائی کے دوران چار خواتین کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خواتین کا تعلق مبینہ طور پر بلوچ عسکریت پسند تنظیموں سے بتایا جا رہا ہے۔ سرکاری(بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

اعلامیے کے مطابق آواران کے مقامی افراد کی شکایات اور نشاندہی پر پولیس اور لیویز نے مشترکہ کارروائی کر کے خواتین کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار خواتین سے دستی بم، تین پستول اور گولیاں برآمد کرنے کا دعوی کیا گیا ہے خواتین پر کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ اور بلوچ لبریشن آرمی کی سہولت کاری کا الزام عائد کیا گیا ہے تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ان خواتین کو کہاں سے اور کیسے حراست میں لیا گیا، لیویز حکام نے گرفتار خواتین کی شناخت کی تفصیلات جاری نہیں کی۔

چار خواتین گرفتار

مزید : ملتان صفحہ آخر