پسماندہ علاقوں کی ترقی اولین ترجیح‘مایوسی کا دور ختم ہونیوالا ہے‘ جاوید اقبال وڑائچ

پسماندہ علاقوں کی ترقی اولین ترجیح‘مایوسی کا دور ختم ہونیوالا ہے‘ جاوید ...

  



رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)ایم این اے چوہدری جاویداقبال وڑائچ اورسابق وائس چئیرمین ضلع کونسل ورہنماء پی ٹی آئی چوہدری نعیم شفیق نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان انتقامی سیاست کے قائل نہیں، ملکی ترقی کی راہ ہموار ہوتی دیکھ کر اپوزیشن جماعتوں کو اپنی سیاست دفن ہوتی دکھائی دے رہی ہے، وزیر اعظم عمران خان انتقامی سیاست کے قائل نہیں مگر لوٹی گئی قومی دولت کی واپسی کا جو مینڈیٹ عوام نے انہیں دیا ہے اس سے دستبردار نہیں ہوں گے، ان خیالات کااظہارانہوں نے تھلی چوک، باباغریب (بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

شاہ میں سوئی گیس منصوبے کے افتتاح کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری جاویداقبال وڑائچ اورچوہدری نعیم شفیق نے کہاکہ پاکستان کامستقبل روشن ہاتھوں میں ہے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی شاہراہ پرگامزن ہوچکاہے، آنے والادورخوشحالی کادورہے،ترقیاتی کاموں کانہ رکنے والاسلسلہ تیزی سے شروع ہے،عوام کی فلاح وبہبودکرناحکومت کاوڑن ہے،افسوس کہ سابقہ حکومتوں میں عوام سے ووٹ لے کرترقیاتی کاموں کے نام پرلولی پاپ دیاجاتارہاجس کے باعث پسماندہ علاقے بدحالی کاشکارہوئے تاہم اب ان کی مایوسیوں کادورہ ختم ہونے جارہاہے حلقے میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھایاجارہاہے، کسی بھی علاقے کاگلی محلہ ترقیاتی کاموں سے محروم نہیں رہے گا، عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اورشہریوں کے مسائل کوتیزی سے حل کیاجارہاہے، پاکستان تحریک انصاف عوام کے مسائل ان کی دہلیزپرحل کرنے پریقین رکھتی ہے شہرمیں ریکارڈترقیاتی کاموں کے منصوبوں پرکام ہورہاہے، کوئی علاقہ ترقیاتی کاموں سے محروم نہیں رہے گا۔اس موقع پرچوہدری جاویداختر، عدنان سنی چوہان، اخترعلی فاروقی ودیگرموجودتھے۔

جاوید اقبال

مزید : ملتان صفحہ آخر