جنوبی پنجاب میں ٹاسک فورسز کاآپریشن‘ 130بجلی چوروں کو رگڑا

  جنوبی پنجاب میں ٹاسک فورسز کاآپریشن‘ 130بجلی چوروں کو رگڑا

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکوٹاسک فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 130بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ24ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر22لاکھ18ہزارروپے جرمانہ عائدکر دیا۔6 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرا دئیے۔صارفین میٹر باڈی ٹمپر، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے۔30نومبر کو ملتان میں 9 گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین کو10400یونٹس چوری کرنے پر230201روپے (بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

جرمانہ عائد کیاگیا۔ ڈی جی خان میں 21گھریلوصارفین کو21010یونٹس چوری کرنے پر342337روپے جرمانہ اورایک ایف آئی آر درج، وہاڑی میں 25 گھریلواورکمرشل صارفین کو26792یونٹس چوری کرنے پر400910 روپے جرمانہ،بہاولپور میں 10گھریلو صارفین کو10112یونٹس چوری کرنے پر141144روپے جرمانہ،ساہیوال میں 15 گھریلو،کمرشل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو17755یونٹس چوری کرنے پر349960روپے جرمانہ اور4مقدمات درج، رحیم یار خان میں 17گھریلو صارفین کو14665 یونٹس چوری کرنے پر213400روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 13 گھریلواورکمرشل صارفین کو11885یونٹس چوری کرنے پر350000 روپے جرمانہ، بہاولنگر میں 4 گھریلوصارفین کو3130یونٹس چوری کرنے پر56585روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 16گھریلو صارفین کو8395یونٹس چوری کرنے پر133514روپے جرمانہ عائد کیاگیااور ایک مقدمہ درج کروایاگیا۔

رگڑا

مزید : ملتان صفحہ آخر