عبوری ریونیو میں شارٹ فال،ایف بی آرکے اقدامات شروع

عبوری ریونیو میں شارٹ فال،ایف بی آرکے اقدامات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( نیوز رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے نومبر کیلئے ٹیکس وصولیوں کے ہدف میں 30 ارب 42 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود47 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ایف بی آر کا عبوری ریونیو شارٹ فال بڑھ کر211 ارب روپے سے تجاوز کرگیا جس میں صرف نومبرکے دوران 47 ارب روپے کا عبوی ریونیو شارٹ فال آیا ہے تاہم بورڈ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے نومبر کے دوران(بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

مجموعی طور پر 334 ارب روپے کی عبوری ٹیکس وصولیاں کی ہیں جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 17 فیصد زیادہ ہیں  ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ 334 ارب روپے مقرر کردہ381 ارب روپے کے ہدف سے 47 ارب روپے کم ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی طرف سے آئی ایم ایف سے طے شدہ اہداف حاصل نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات میں مزید اضافہ کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے کیونکہ ایف بی آر نے گذشتہ ماہ(نومبر)کے دوران اب تک 334 ارب 10 کروڑ روپے جبکہ رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں اب تک مجموعی طور پر 1617ارب 60 کروڑروپے کی ٹیکس عبوری وصولیاں کی گئی ہیں  عبوری اعدادوشمار کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ(جولائی تا نومبر) کیلئے گذشتہ رات گئے تک مجموعی طور پر 1617 ارب 60 کروڑ روپے کی عبوری ٹیکس وصولیاں ہوئی ہیں جو کہ گذشتہ مالی سال 2018-19 کے دوران حاصل ہونیوالی 1347 رب روپے کی ٹیکس وصولیوں سے اگرچہ 17 فیصد زیادہ ہیں مگر رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ (جولائی تا نومبر 2019) کیلئے مقرر کردہ 1829 ارب روپے کے ہدف کے مقابلہ میں 211 ارب 40 کروڑ روپے کم ہیں
اقدامات