مختلف حادثات‘ واقعات میں 8افراد جاں بحق‘ گھروں میں کہرام

  مختلف حادثات‘ واقعات میں 8افراد جاں بحق‘ گھروں میں کہرام

  



ملتان‘رحیم یار خان‘ بہاولنگر (خبر نگار خصوصی‘ بیورو رپورٹ‘ نمائندہ پاکستان‘ نامہ نگار) مختلف واقعات میں 8افرا دجان کی بازی ہار گئے۔ کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا تفصیل کے مطابق معصوم شاہ روڈ کے رہائشی محمد یعقوب کو بجلی کی تار سے کرنٹ لگ گیا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ تیز رفتار منی کوچ نے بے قابوہوکر موٹرسائیکل سوار کچل ڈالے‘ ایک جاں بحق‘ دو شدید زخمی تفصیل کے مطابق(بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

تھانہ سٹی خانپورکی حدود کے رہائشی محمد بلال نے پولیس کواپنی شکایت میں بیان کیا کہ وہ اپنی موٹر سائیکل پرمحمد وسیم اور والد محمد براہیم کے ہمراہ کام کے سلسلہ میں جارہے تھے کہ المنصور ہوٹل کے نزدیک نامعلوم ڈرائیور نے منی کوچ کو تیز رفتاری سے چلاتے ہوئے بے قابوہوکر ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں اس کامعمر والد محمد ابراہیم موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیاجبکہ وہ اس کا ہمراہی محمد وسیم شدید زخمی ہوگئے۔نامعلوم ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا‘ محمد بلال کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔ ٹریفک حادثات میں شدید زخمی ہونے والے کمسن بچے سمیت دو افراد ہسپتال میں دم توڑگئے۔ خانپورکارہائشی6سالہ کمسن محمد باسط کو سڑک کراس کرنے کے دوران تیز رفتارموٹررکشہ نے روندڈالا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا‘ جبکہ دوسراحادثہ چک105پی کی رہائشی30سالہ عالم خاتون کے ساتھ پیش آیا جو اپنے رشتہ دار کے ہمراہ موٹرسائیکل پرسوار ہوکر جارہی تھی کہ پیچھے سے آنیوالی تیز رفتار کار نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ وہ شدید زخمی ہوگئے‘ زخمی ہونے والے دونوں افراد کوورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود دونوں افراد جانبرنہ پائے اور دم توڑگئے۔ بہاولنگر میں مطابق ہائی وے روڈ نواحی گاؤں 211نائن آر کے قر یب دو موٹر سائیکل آمنے سامنے سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں علی رضاء اور محمد شاہد سکنہ 177سیون آر موقع پر ہی جانبحق ہو گئے جن کی لاشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے ایک اور واقعہ میں نواحی موضع عین لکھویرا میں رات چوری کی کی گائے لے جاتے ہوئے روک کر پوچھنے چور نے فائر نگ کر کے محنت کش جانے بحق جبکہ اس کا جواں سالہ بیٹا زخمی ہو گیا ہے ملزم فرار ہو گیا ہے۔ زکریا پولیس کے علاقے میں کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا تفصیل کے مطابق شام کوٹ کا رہائشی غضنفر عباس موٹرسائیکل پر سوارہوکر ملتان شہر کی طرف آرہا تھا کہ زکریا پولیس کے علاقے میں اسے کار نے ٹکر ماردی جس سے غضنفر سڑک پر گر گیا اسے پیچھے سے آنے والی کار نے کچل دی جس سے و ہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ٹرک اور کار کے ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر