مظفر گڑھ‘ کروڑوں روپے مالیت سے تعمیر ہونیوالی اوقاف مارکیٹ بدستور ویران

    مظفر گڑھ‘ کروڑوں روپے مالیت سے تعمیر ہونیوالی اوقاف مارکیٹ بدستور ویران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفر گڑھ(نامہ نگار)کروڑوں روپے مالیت سے تعمیر ہونیوالی اوقاف مارکیٹ ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف کے لالچ کی بھینٹ چڑھ گئی،تفصیل کے مطابق علی پور روڑ پر شیل پمپ کے سامنے محکمہ اوقاف نے آمدنی میں اضافے کے لیئے نئی مارکیٹ بنائی جس میں متعدد دکانیں ہیں اور شٹر گیٹ بھی لگ چکے ہیں لیکن مارکیٹ کے آگے ویلڈنگ کی دکانوں کی وجہ سے پیچھے پوری مارکیٹ چھپ گئی ہے اور(بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

چند فٹ کا داخلہ راستی ہے اگر سامنے کی ویلڈنگ کی دکانیں جوکہ محکمہ اوقاف کی ملکیت ہیں انہیں گرانے کی بجائے انکے مالکان اور نجی مارکیٹوں کے مالکان سے مبینہ طور پر ہر ماہ موٹا نذرانہ لیکر ڈسٹر کٹ منیجر اوقاف مظفر گڑھ نے اپنے محکمے کی ملکیت مارکیٹ کو ویران کیا ہوا ہے،رات کے وقت ویران مارکیٹ کیوجہ سے علی پور روڈ پر چوری کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے،تاجروں نے اوقاف کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اوقاف مارکیٹ کو فعال کیا جائے تاکہ کرایوں کی مد میں حکومت کو فائدہ ہو سکے۔
ویران