فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر دوڑتی گاڑیوں کیخلاف بڑے آپریشن کا حکم

فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر دوڑتی گاڑیوں کیخلاف بڑے آپریشن کا حکم

  



خانیوال (نمائندہ پاکستان)حکومت پنجاب نے فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑیوں کو فوری طورپر تھانوں میں بند کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں اس سلسلے میں صوبہ بھر کے تمام سیکرٹری آر ٹی اے،ٹریفک پولیس، ٹریفک وارڈنوں،نیشنل ہائی وے پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ روڈ ز پر کسی بھی ایسی گاڑی کو ہر گز نہ آنے دیا جائے جس کا فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہو اس سلسلہ میں ڈرائیورز بھی کہا گیا ہے کہ وہ فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑیاں سڑک پر لانے سے اجتناب کریں ایسی صورت میں ان کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر