پی ٹی آئی ٹولہ خلائی مخلوق، مسط شدہ، چہروں سے سرخی پاؤڈر اترنا شروع ہو گیا: سراج الحق 

    پی ٹی آئی ٹولہ خلائی مخلوق، مسط شدہ، چہروں سے سرخی پاؤڈر اترنا شروع ہو ...

  



لاہور (آن لا ئن) امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے تحریک انصاف کی حکومت چاہتی ہے دوسروں سے حساب کتاب لیا جائے لیکن ان سے کوئی نہ پوچھے،جن اداروں کا پی ٹی آئی کو لانے میں بنیادی کردار ہے، ماضی کی حکومتوں میں بھی ان کا ہی کردار رہا ہے،حکومت نے پندرہ مہینوں میں 115 سے زیادہ یو ٹرن لئے ہیں، ملک میں جو ٹولہ مسلط کیاگیا ہے اس کو زمین کا پتہ نہیں یہ خلائی مخلوق ہیں۔لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز(بقیہ نمبر4صفحہ12پر)

منصورہ میں کارکنان کے کنونشن سے خطاب کے دوران سراج الحق نے کہا آئندہ ہم کسی سیا سی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے۔ حکومت کی خواہش ہے کہ اسے شہادت کا رتبہ ملے حالانکہ موجودہ حکمرانوں سے بڑھ کر شاید ہی کوئی غیر سنجیدہ ہو۔ اس بارے میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہے کیا حکومت آرمی چیف کی مدت ملازمت اور توسیع کے رولز بنانیکی اہلیت رکھتی ہے کیونکہ پی ٹی آئی حکومت کا کوئی موڈ نہیں کہ وہ افہام و تفہیم سے مسئلے کا حل نکالے اور اب تو اس کے چہرے سے سرخی پاؤڈر بھی اتر رہا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت چاہتی ہے کہ دوسروں سے حساب کتاب لیا جائے لیکن ان سے کوئی نہ پوچھے۔ الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے  غیرملکی فنڈنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے، قوم کو مایوسی ہو گئی ہے اور وزیر اعظم کہتے ہیں معاشی اور قانونی ٹیم اچھی ہے، اس کا مطلب پاکستان کا آنیوالا دن خراب ہے۔ جو حکومتیں بناتے رہے ہیں، پرانی حکومتوں نے ان کی لاج رکھی لیکن اس حکومت نے جو حشر کیا اس پر لوگوں کو افسوس ہے اب ان کا پردہ رہا نہ ہی لاج رہی۔ حکومت نے کشمیر کو جو نقصان پہنچایا ماضی میں کسی حکومت نے نہیں پہنچایا ہے،  پاکستان کا موسم بہترین ہے پانی و مٹی زرخیز ہے لیکن کسان بھوکا سوتا ہے۔ حکومت نے نوجوانوں کو بے روزگار بنایاہے۔حفیظ پاشانے اعتراف کیا 20 لاکھ نوجوان بے روزگار ہو گئے۔

سراج الحق

مزید : ملتان صفحہ آخر