شاہ محمود قریشی کی شفقت حسنین بھٹہ سے ملاقات   والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت‘سیاسی‘سماجی  شخصیات کی مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی دعائیں 

شاہ محمود قریشی کی شفقت حسنین بھٹہ سے ملاقات   والدہ کے انتقال پر اظہار ...

  



ملتان (نیوز رپورٹر )وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی گزشتہ روز صوبائی امن کمیٹی کے ممبر و انجمن تحفظ عزاء داری کے صدر ملک الحاج شفقت حسنین بھٹہ کی رہائشگاہ پر گئے جہاں انکی(بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

 والد  کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ پڑھی اور انکے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے اظہار افسوس کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما رانا عبدالجبار‘ خواجہ سلیمان صدیقی‘ وائس چیئرمین منیر احمد‘ سابق کونسلر خضر حیات‘ ملک شکیل مہے‘ شیخ طاہر‘ منور قریشی‘ بابر شاہ‘ ملک سہیل بھٹہ‘ خاور حسنین بھٹہ بھی موجود تھے۔دریں اثناء وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، پنجاب کے سینئر وزیر سید حسین جہانیاں گردیزی، صوبائی وزیر مذہبی امور سعید الحسن شاہ، تحریک اسلامی کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی، مجلس وحدت المسلمین کے صدر راجہ ناصر عباس، اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ افتخار حسین نقوی، ممتاز عالم دین علامہ امین شہیدی، بادشاہی مسجد کے خطیب علامہ عبدالخبیر آزاد، مسلم تھنکرز فورم کے چیئرمین راجہ جمشید حمید اور اکادمی ادبیات کے چیئرمین ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے مجلس اتحاد بین المسلمین کے صدر الحاج ملک شفقت بھٹہ کی والدہ کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغامات میں گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے لئے دعائے صبر جمیل کی ہے۔

دعائیں 

مزید : ملتان صفحہ آخر