وزیر اعلی ٰ نے ریاض خان کو سی ای او ایجوکیشن ملتان مقرر کرنیکی منظوری دیدی

  وزیر اعلی ٰ نے ریاض خان کو سی ای او ایجوکیشن ملتان مقرر کرنیکی منظوری دیدی

  



ملتان(سٹاف رپورٹر) وزیر اعلی ٰ پنجاب نے محمد ریاض خان کو چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان تعینات کرنے کی سمری کی منظوری دے دی۔بتایا گیاہے کہ سابق سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب ارم بخاری نے وزیر اعلی ٰ پنجاب کو محمد ریاض خان کو سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی ملتان مقرر کرنے کی پرپوزل بھجوائی تھی۔ چند روز قبل سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب ارم بخاری کا تبادلہ بطور ایڈیشنل چیف سیکرٹری(بقیہ نمبر6صفحہ12پر)

وزارت توانائی کر دیا گیا اور ان کی جگہ شہر یار سلطان کو سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب تعینات کر دیا گیا جن کی طر ف سے ایک دوروز میں محمد ریاض خان کو سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی ملتان تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ محمد ریاض خان ملتان میں بطور ڈی ای او سیکنڈری طویل عرصہ تک خدمات احسن طریقے سے سر انجام دے چکے ہیں اور ان کا شمار دیانتدار افسران میں ہوتا ہے۔

منظوری

مزید : ملتان صفحہ آخر