رکن صوبائی اسمبلی علی رضا خاکوانی کی وزیراعلیٰ سے ملاقات‘ اہم امور پر تبادلہ خیال

رکن صوبائی اسمبلی علی رضا خاکوانی کی وزیراعلیٰ سے ملاقات‘ اہم امور پر ...

  



ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان) رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی235نواب علی رضا خان خاکوانی نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی تفصیل کے مطا بق حلقہ پی پی235سے رکن صوبائی اسمبلی نواب علی رضا خان خاکوانی نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے لاہور میں ملاقا ت کی رکن صوبائی اسمبلی نے ملاقات کے دوران حلقہ میں ترقیاتی کام کروا نے کے لئے فنڈز کی منظوری اور فلائی (بقیہ نمبر7صفحہ12پر)

منصوبے منظورکر نے کی درخواست کی جس پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نواب علی رضا خان خاکوانی کی درخواست منظور کرتے ہوئے حلقہ پی پی235کے لئے خطیر گرانٹ منظورکرتے ہوئے بھر پور اندا ز میں ترقیاتی کام بہت جلد شروع کرو ا نے کی یقین دیہانی کروائی اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردا ر عثمان بزدار نے رکن صوبائی اسمبلی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جنو بی پنجا ب کے علاقوں کی محرومیاں کا آزالہ بھر پور انداز میں کررہے ہیں وزیراعظم عمران خان کی ٹیم نے ملکر ملک کی بگڑتی ہوئی معیشت کو کنٹرول کرلیا ہے اب عوام کی ترقی، خوشحالی اور مہنگائی پر کنٹرول کرنے کے لئے تمام فوکش ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو روز گار فراہم کر نے کے ساتھ مہنگائی سے نجات دیلانا ہمارافرض ہے وزیراعلیٰ پنجاب نے رکن صوبائی اسمبلی نواب علی رضاخان خاکوانی سے کہا کہ وہ زیادہ تروقت اپنا حلقہ پی پی235میں عوام کے مسائل سننے پر وقف کریں تاکہ عوام کودرپیش مسائل بہتر انداز میں فوری طور پر حل ہوسکیں جو سرکاری آفسران جائز کام کر نے میں تعاون نہیں کرتے اُن کی نشاندہی کریں تاکہ اُن کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے نواب علی رضا خان خاکوانی نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ترقیاتی فنڈز منظور کر نے کی یقین دیہانی کروا نے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے جس سے عوام بہت خوش ہے اس موقع پر سردار نصراللہ خان پاندہ، نواب احسن خان خاکوانی،نواب حیدر خان خاکوانی، چوہدری مبشر حسن کمبوہ، چوہدری ناظم ستار کمبوہ موجود تھے۔

تبادلہ خیال

مزید : ملتان صفحہ آخر