عملی کام زیرو‘ عمران خان تقاریر سے عوام کو جھانسہ دے رہے ہیں‘ نوابزادہ افتخار

  عملی کام زیرو‘ عمران خان تقاریر سے عوام کو جھانسہ دے رہے ہیں‘ نوابزادہ ...

  



چوک مہرپور(نمائندہ پاکستان)پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے منڈا چوک میں خواجہ منصور حسین کی طرف سے ٹی پارٹی جبکہ سٹی خانگڑھ میں شیخ کامران ساغر کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا (بقیہ نمبر8صفحہ12پر)

کہ قومی اسمبلی میں قاتل روڈ کیلئے سب سے پہلے آواز اٹھائی جبکہ اس ضمن میں متعدد بار وفاقی وزیر مواصلات سے ملاقاتیں کر کے انہیں مظفرگڑھ سے علی پور روڈ المعروف قاتل روڈ کی تعمیر کے لئے درخواستیں دیں مگر ہر بار پراونشنل پراجیکٹ کہہ کر عملی اقدامات نہیں کیے گئے اور نتیجہ یہ ہے کہ آئے روز عوام اپنے پیاروں کی نعشیں اٹھانے پر مجبور ہے جبکہ حکومت ٹس سے مس ہونے کا نام نہیں لے رہی اور عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کو تیار ہی نہیں بلکہ اقتدار میں آنے کے باوجود بھی پرانی تقاریر سے عوام کو جھانسہ دینے میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت پر عوامی ترجمانی سے روکنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں اور جھوٹے مقدمات درج کرائے جا رہے ہیں مگر ان ناعاقبت اندیشیوں کو معلوم ہی نہیں کہ پیپلزپارٹی شہیدوں کی جماعت ہے اور قائدین جان کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرتے گڑھی خدابخش لاڑکانہ تاریخ سے بھرا پڑا ہے انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر ردعمل میں کہا کہ حکمرانوں نے سخاوت کی انتہا کردی اب سمجھ یہ نہیں آتا کہ عوام خوش ہوں یا روئیں انہوں نیکہا کہ ٹیکس پر ٹیکس ' مہنگائی ' بیڈگورننس' بجلی اور گیس بحران ' بیروزگاری میں بیپناہ اضافہ پر شہری ' تاجر ماتم کناں ہیں آئے روز تبادلوں کے جھکڑ' کابینہ میں تبدیلیاں بتا رہی ہیں کہ حکومت فلاپ ہو چکی ہے جبکہ نعرے اور وعدے لولی پاپ بن چکے ہیں اس موقع پر نوابزادہ عمران خان ' کرامت خان مگسی'جام حضور بخش' ملک عبدالرزاق جھانب 'شیخ طارق ' شیخ ذیشان' چوہدری جمال عبدالناصر گجر'مہرراشدنصیرسیال ' مہرشاکرحسین سیال' ملک ارشد کھرل' شیخ سلمان' شیخ امیرکامران' شیخ وقاص وکی'شعیب شیخ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

افتخار خان

مزید : ملتان صفحہ آخر