محکمہ ریلوے، خانیوال میں کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی پر مافیا کا قبضہ 

  محکمہ ریلوے، خانیوال میں کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی پر مافیا کا قبضہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
خانیوال (نمائندہ پاکستان) لُنڈا بازار کی آڑ میں پاکستا ن ریلوے کی کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی پر قبضہ کرلیا گیا ،گورنمنٹ پبلک ہائی سکول کی دیوار کے ساتھ قائم لنڈا بازار سکول کیلئے سکیورٹی رسک بن گیا، علاقہ غیر اور جرائم پیشہ افراد کی محفوظ پناہ گاہیں ہونے کا انکشاف ہوا ہے  تفصیل کے مطابق خانیوال شہر کی بڑی اور مثالی درسگاہ گورنمنٹ پبلک ہائی سکول جوکہ اسلام پارک اور فوڈ گودام کے درمیان میں واقع ہے جس کے ساتھ پڑی (بقیہ نمبر9صفحہ12پر)

پاکستان ریلوے کی کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی سرکاری اراضی پر قابضین نے لنڈا بازار کی آڑ میں قبضہ کیا ہوا ہے یہ لنڈا بازار مذکورہ درسگاہ کیلئے بھی ایک بہت بڑا سکیورٹی رسک بن چکا ہے کیونکہ پاکستان ریلوے کی جس سرکاری اراضی پر لنڈا بازار قائم کیا گیا ہے وہاں زیادہ تر تعداد علاقہ غیر کے افراد کی موجود ہے جس کے باعث کسی بھی وقت کوئی بڑا سانحہ رونما ہوسکتا ہے۔ جبکہ دوسری جانب باوثوق ذرائع کا کہنا تھاکہ ریلوے کے چند اہلکار مبینہ طور پر ان افراد کی سرپرستی کرتے ہیں اور ان سے باقاعدہ طور پر منتھلی وصول کی جاتی ہے جس کی وجہ سے ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوسکی ہے۔ اس تمام تر صورتحال کے پیش نظر شہریوں اور عوامی سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ مذکورہ تعلیمی ادارے میں سینکڑوں طالب زیر تعلیم ہے اور مذکورہ لنڈا بازار کے باعث کسی بھی وقت کوئی سانحہ رونما ہونے کا خدشہ ہے۔ عوامی سماجی حلقوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے ریلوے حکام سمیت پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لنڈا بازار میں فوری طورپر سرچ آپریشن کرکے سکول کے اطراف سے قابضین کا قبضہ واگزار کروایا جائے تاکہ سکول میں زیر تعلیم والدین خوف سے بچ سکیں۔
لنڈا بازار