عوام کے سروں سے تبدیلی کا بھوت چھلانگ مار کر اتر چکا،رانا تنویر

عوام کے سروں سے تبدیلی کا بھوت چھلانگ مار کر اتر چکا،رانا تنویر

  



مریدکے(آن لائن) قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اور مسلم لیگ (ن) کی نگران کمیٹی کے رکن رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ہر شعبے میں نااہلی کے ریکارڈ توڑنے(بقیہ نمبر10صفحہ12پر)

 والی تحریک انصاف کی حکومت نے 16ماہ کے دوران نہ صرف اداروں کو تباہ حال کر دیا ہے بلکہ ملک کو پستی کی طرف لیجا کر عوام کی زندگی عذاب بنا ڈالی ہے۔ مہنگائی کے بے قابو جن نے عوام کو تباہ حالی کا شکار کر دیا اور محدود وسائل کے حامل طبقہ کے سر سے تبدیلی کو بھوت چھلانگ مار کر اتر چکا ہے۔ حکومتی وزراء20فیصد سے زائد مہنگائی کو تسلیم کر تے ہوئے عوام سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔کرکٹ بھی 'عثمان بزداروں ' کے حوالے کر دی گئی ہے اس لیے وہ تباہی کا شکار ہے۔چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے آبائی شہر آمد کے موقع پرسابق ایم این اے رانا افضال حسین، سابق ضلعی چیئرمین رانا احمد عتیق انور، ایم پی اے پیر اشرف رسول،سابق چیئرمین بلدیہ شیخ شبیر احمد،و ائس چیئرمین رانا ماجد نواز، رانا حسیب عامر، کوارڈی نیٹر ملک ندیم چوہان اور سید اعجاز الحسن شیرازی کے ہمراہ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ تاریخ کے نااہل ترین حکمران اپنی نا اہلی چھپانے کے لیے پورے ملک کی انتظامیہ کو تبدیل کر رہے ہیں جس سے ملک پر غیر ضروری اخراجات کی مد میں مالی بوجھ بڑھ رہا ہے اور اداروں کی کارکردگی مزید بد ترہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اپنا انداز حکمرانی ٹھیک کرے اور ملکی ترقی کے ساتھ ساتھ عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کی طرف سنجیدہ ہو تو مسلم لیگ(ن) بھر پور تعاون کرے گی۔

رانا تنویر

مزید : ملتان صفحہ آخر