نیو ملتان میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ‘ دکاندار زخمی‘ حالت نازک 

  نیو ملتان میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ‘ دکاندار زخمی‘ حالت نازک 

  



 ملتان (خبر نگار خصو صی) تھانہ  نیو ملتان کے  علاقے میں واقع قذافی چوک پر دوران ڈکیتی مزاحمت  پر دکاندار  فائرنگ سے زخمی ہو گیا جسے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک بیان کی جاتی  ہے۔پولیس کے مطابق  چوک قذافی پر دو نامعلوم مسلح افراد  خاور عباس کی موبائل کی(بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

 دکان میں داخل ہو ئے اور  لوٹ مار شروع کر دی مزاحمت پر خاور پر فائرنگ کر دی  جس سے وہ گولی مار لگنے سے زخمی ہو گیا اور دکان سے 25 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون لے کر فرارہو گئے۔ خاور کو زخمی حالت میں نشتر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ  پولیس نے  ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر