بھارت دنیا کے سب سے بڑی دہشتگردی کا مرتکب، تحریک آزادی کشمیر کو دبا نہیں سکتا: گورنر پنجاب 

        بھارت دنیا کے سب سے بڑی دہشتگردی کا مرتکب، تحریک آزادی کشمیر کو دبا ...

  



لاہور(این این آئی) گورنر پنجاب چو دھری محمد سرور نے کہا ہے کہ22ہزار خواتین کو بیوہ جبکہ 11ہزار خواتین کی بے حرمتی کرکے بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی اور انسانیت کا قتل عام کر رہی ہے۔بھارت سن لے وہ بندوق اور گولی کی طاقت سے کشمیریوں کی تحر یک آزادی کو دبا نہیں سکتا۔اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کو مسئلہ کشمیر پر اپنی خاموشی ختم کر نا ہوگی۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کشمیر میں جاری بھارتی(بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

 مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اتوار کے روز اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی افواج کے مظالم کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں تیس سالوں کے دوران 1ہزار خواتین سمیت 95ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں اور ہزاروں بے گناہ کشمیری آج بھی جیلوں میں قید ہیں مگر اسکے باوجود کشمیر یوں کی تحر یک آزادی میں جذبہ کم نہیں ہو سکا بلکہ ہر گزارتے دن کیساتھ کشمیر یوں کی تحر یک آزادی پہلے سے زیادہ مضبوط ہو رہی ہے اور ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو ایک لمحہ کیلئے بھی نہیں بھول سکتے۔اُنہوں نے کہا کہ کشمیر آج بھی پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر پاکستان اور پاکستان کشمیر ہے دونوں کو دنیا کی طاقت جدانہیں کرسکتی۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کے22کروڑ عوام کشمیر یوں کیساتھ کندھے سے کند ھا ملا کر چل رہے ہیں کشمیر کی آزادی کیلئے ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ وقت آچکا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی ادارے مسئلہ کشمیر پر خاموشی اختیار کر نے کی بجائے 119روز میں کشمیر میں جاری بدتر ین کر فیو اور بھارتی مظالم کا نوٹس لیں اور مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قرارادادوں کے مطابق حل کروایا جائے۔

گورنر پنجاب

مزید : ملتان صفحہ آخر