حکومت ہر محاذ پر فلاپ‘ عوام میں   مایوسی بڑھ رہی ہے‘ احمد یار ہنجرا 

حکومت ہر محاذ پر فلاپ‘ عوام میں   مایوسی بڑھ رہی ہے‘ احمد یار ہنجرا 

  



کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمدیار ہنجراء نے کہا کہ ملک کوموجودہ حالات سے نجات دلانے کیلیے بڑی عوامی تحریک کی ضرورت ہے، بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں واضع(بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

 کمی کے باوجود حکومت کی طرف سے ان مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے،موجودہ حکومت کی ناقص کارکردگی اور پاکستان کے خراب حالات دیکھ کر اب لوگ نواز شریف کا سنہرا دور یاد کررہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک مشکلات سے دوچار ہے،حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ہرفرد پریشان ہے،لوگوں کے چہرے زرد پڑ گئے عام پاکستانی فکرمند ہے کہ ملک کا کیا ہوگا،حکمران ذاتی مفادات کے اسیر ہیں،انہیں ملکی مسائل اور عوام کی پریشانیوں سیکوئی غرض نہیں،حکومت بے حسی اور ہٹ دھرمی کی تمام حدیں پھلانگ چکی ہے،لوگ مہنگائی کے ہاتھوں فاقہ کشی پر مجبور ہوچکے ہیں، ملک کوموجودہ حالات سے نجات دلانے کیلیے بڑی عوامی تحریک کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیر خزانہ اپوزیشن میں بیٹھ کر لوگوں بتاتے رہے تھیکہ پٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے تک اضافی ٹیکس لئے جارہے ہیں اور اب جب انکی حکومت آئی ہے 25 پیسے کی کمی جارہی ہے  جبکہ اضافہ 5 سے 7 روپے ہوتا رہاہے، 25 پیسے پٹرول کی قیمت کم کرنا عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے کیا گیا ہے، اس سے بہتر تھا کہ قیمتوں میں ردوبدل ہی نہ کیاجاتا،انہوں نے کہا کہ آج ملک میں بے روزگاری، مہنگائی، بدامنی، پولیس گردی اور بے سکونی کا دور دورہ ہے، حالات پی ٹی آئی حکومت کی گرفت میں نہیں آرہے اور عوام میں مایوسی دن بدن بڑھ رہی ہے

احمد یار 

مزید : ملتان صفحہ آخر