ڈکیتی‘ چوری کی متعدد وارداتیں شہریوں کو لاکھوں کا نقصان

ڈکیتی‘ چوری کی متعدد وارداتیں شہریوں کو لاکھوں کا نقصان

  



 ملتان ( خبر نگار خصو صی)  ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھو ں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق چوک قذافی کے قریب جناح مارکیٹ میں دو ڈاکوؤں نے خاور عباس سے موبائل فون اور 20ہزار(بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

روپے چھین لئے مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کر دیا زخمی کو نشتر ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے مخدوم رشید پولیس کے علاقے میں دوڈاکوؤں نے محمد شریف سے موٹرسائیکل اور سیتل ماڑی پولیس کیعلاقے میں حارث سے موبائل فون ونقدی چھین لی چہلیک پولیس کیعلاقے سے محمد ارشد بھٹی کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا ارشد محمود نے گلگشت پولیس کو درخواست دی کہ ملزمان ریاض، اللہ دتہ اور منظور وغیرہ نے بستی نو میں اس کے رقبہ سے 15لاکھ روپے مالیت کا سریا اور اینٹیں چوری کر لی ہیں زکریا پولیس کے علاقے میں یاسر کے زیر تعمیرمکان سے 25ہزارروپے مالیت کا سامان اور بوہڑ گیٹ پولیس کیعلاقے سے الیاس کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا محمد عامر نے بوہڑ گیٹ پولیس کو درخواست دی کہ نامعلوم شخص نے اس کی بیوی سے پرس چھین لیا جس میں نقدی 20ہزار روپے، موبائل فون اور زیورات تھے

نقصان 

مزید : ملتان صفحہ آخر