گرلز کیڈٹ کالج مردان میں داخلے کیلئے انٹری ٹسٹ کا مرحلہ مکمل 

گرلز کیڈٹ کالج مردان میں داخلے کیلئے انٹری ٹسٹ کا مرحلہ مکمل 

  



مردان (بیورورپورٹ) گرلز کیڈٹ کالج مردان میں داخلے کے لئے انٹری ٹسٹ کا مرحلہ مکمل ہوگیا،یورپ او رمڈل ایسٹ سمیت ملک بھر سے 630 بچیوں نے ٹسٹ میں حصہ لیا،نتائج کا اعلان جنوری میں ہوگاحکومتی سرپرستی میں قائم پہلے گرلز کیڈٹ کالج مردان میں داخلے کے لئے چھوتا انٹری ٹسٹ کا مرحلہ مکمل ہوگیاٹسٹ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے مقامی پولیس کے علاوہ پاک فوج کے دستے بھی موجودرہیڈائریکٹر ایڈمن لحاظ الدین نے ٹسٹ کے لئے آنے والے بچیوں کی رہنمائی کی اورانہیں رجسٹریشن کے لئے مقررہ پوائنٹس تک پہنچانے سمیت دیگر ضروری معلومات فراہم کیں کالج کے پرنسپل برگیڈئیر (ر) جاوید سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ٹسٹ میں کینڈا،انگلینڈ،جاپان،کوریا،سعودی عرب،یواے ای سمیت اندورن ملک سے 630بچیوں نے حصہ لیا ٹسٹ کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے تھے چار مراحل پر مشتمل تحریری ٹسٹ کے لئے کالج ہی میں سنٹر قائم کیاگیاتھا پرنسپل کے مطابق نتائج کااعلان جنوری میں ہوگا اورکامیاب بچوں کا دوسرے مرحلے میں جسمانی ٹسٹ اورانٹرویو لئے جائیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر