نوشہرہ میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا
نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ کے نئے ڈی پی او کا چارج لینے کے بعد چوروں کی پہلی سلامی ضلع نوشہرہ میں چوروں کے وار تھم نہ سکے گذشتہ رات بھی نوشہرہ کلاں میں نامعلوم چوروں نے کئی دوکانوں کی عقبی دیوار توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، الیکٹرانکس سامان سمیت اشیا خورد نوش کا سامان اورگلی میں کھڑی موٹر سائیکل لے اُڑے اس سے قبل بھی نامعلوم چور نوشہرہ کلاں سمیت پبی، رسالپور اور گرد و نواح کے علاقوں کے مساجد سے سولر سسٹم چوری کرکے لے اڑیں ہیں لیکن تاحال چورگرفتار نہ ہو سکے نوشہرہ کلاں شاہ گل ارہٹ میں گذشتہ ایک ہفتے سے چوریوں کا سلسلہ عروج پر ہے پولیس لاعلم عوام سراپا احتجاج واقعات کے مطابق نوشہرہ کلاں کے محلہ شاہ گل بابا ارہٹ میں نامعلوم چوروں نے شہرت خان ولد شہزاد خان، بختیار ولد نامعلوم اور جان باچہ ولد نامعلوم کی دوکانوں کے عقبی دیوار توڑ کران سے نقدی، الیکٹرانکس کاسامان اور اشیاخورد نوش چوری کرکے لے اُڑے جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جارہی ہے جبکہ چور جاتے جاتے گلی میں اعجاز نامی نوجوان کی کھڑی موٹرسائیکل بھی ساتھ لے گئے واضح رہے کہ اس سے قبل بھی نامعلوم چور نوشہرہ کلاں، رسالپور، پبی، اکوڑہ خٹک سمیت ضلع نوشہرہ کے دیگر علاقوں کے مساجد سے سولرسسٹم چوری کرکے لے اڑے ہیں جن کا تاحال کوئی بھی ملزم گرفتار نہ ہو سکا ہے نوشہرہ میں چوریوں کے اس بڑھتی ہوئیں وارداتوں پر مکین علاقہ پریشان و سراپا احتجاج۔