باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر خود کار 2بورڈنگ کارڈ مشینیں نصب

باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر خود کار 2بورڈنگ کارڈ مشینیں نصب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(آن لائن)سول ایو ی ایشن اتھارٹی نے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر خود کار 2بورڈنگ کارڈ مشینیں نصب کرنا شروع کردیا ہے بین الاقوامی ائیر پورٹ کی طرز پر یہ سہو لت باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر رواں مہینے کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ بیرون ملک اور اندرون ملک جانے والے مسافروں کو روانگی لاونچ میں خود کار بورڈنگ کارڈ جاری کئے جائینگے جبکہ ائیر لائن کو بھی ان کو اپنے نیٹ ورک کے ساتھ منسلک کرنا شروع کردیا ہے خود کار بورڈنگ کارڈ کی جدید مشینری باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے انٹرنیشنل لاؤنچ اورڈومسیٹک لاؤنچ پر نصب کئے جائینگے جس سے مسافروں کو بورڈنگ کارڈ کے لائنوں کی اذیت سے چھٹکارا مل جائیگا۔ باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اس حوالے سے کام باقاعدہ طور پر شروع کردیاگیا ہے۔
مشین نصب