سندھ کلچر ڈے،ثقافت کے ذریعے محبتیں تقسیم کرنے کا دن ہے، نجیب ہارون

سندھ کلچر ڈے،ثقافت کے ذریعے محبتیں تقسیم کرنے کا دن ہے، نجیب ہارون

  



کراچی(آن لائن) تحریک انصاف کے ایم این اے اورقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ وتعمیرات کے چیئرمین نجیب ہارون نے سندھ کے یوم ثقافت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے سندھی ثقافت کے زریعے محبتیں تقسیم کرنے کا دن ہے۔ سندھ کی سرزمین کو اللہ نے ثقافتی ورثے سے بھرپور اور مالامال کیا ہے،سندھ کی تہذیب اور ثقافت کو زندہ رکھنے کے لیے ہم سب کو اپنا کرادر اداکرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ سنٹرل این اے 256سے جاری کردہ بیان میں کیا۔ سندھ سمیت ملک بھر میں عوام کو سندھ کی یوم ثقافت منانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا ثقافتی ریلیوں میں بھی بھرپور شرکت سے آپس میں محبت اور یگانت کا جذبہ پیدا ہوتاہے،اسلئے تمام صوبوں میں ہونے والی ثقافت کے ہر دن کو نہایت اہتمام اور جوش وجزبے سے منانا چاہیے۔ تحریک انصاف کی حکومت سندھ کے لوگوں کو صاف پانی،صحت اور بنیادی سہولیات دینے کے لیے جامع منصوبوں پر کام کررہی ہے،تاکہ سندھ کی غیور عوام سے جو جو وعدے کیے گئے انہیں جلد سے جلد پورا کیا جاسکے انہوں نے مزید کہاکہ سندھ کی قدیم تہذیب کئی دہائیوں کے بعد بھی اپنے اندرایک ولولہ اور تازگی برقرار رکھے ہوئے ہے،صوفیا کرام کی یہ سرزمین اپنی ثقافت کے لحاظ سے ایک منفرد اہمیت کی حامل ہے۔

نجیب ہارون

مزید : پشاورصفحہ آخر