غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں اور سمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات کیخلاف کریک ڈاؤن

غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں اور سمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات کیخلاف کریک ڈاؤن

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ) آر پی او ڈیرہ فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر)سید امتیاز شاہ کی ہدایت پر تھانہ ڈیرہ ٹاؤن پولیس کا غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں اور سمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات کیخلاف کریک ڈاؤن،2ہزار لیٹر پیٹرول اور1750لیٹر پیٹرول سمیت آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹاؤن پولیس نے غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں اور سمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران گومل کلاں کے علاقہ میں غیر قانونی پیٹرولیم ایجنسی پر چھاپہ مارا جہاں سے پولیس نے بغیر اجازت غیر قانونی طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت پر رحمان ڈیزل ایجنسی سے2ہزار لیٹر ڈیزل اور1750لیٹر پیٹرول سمیت آئل ٹینکر نمبر DIK-1758قبضے میں لیکر پیٹرولیم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر