عالم کفر اسلاموفوبیا کے کینسر میں مبتلا ہے‘ مولانا ظفر علی شاہ
کوھاٹ (بیورو رپورٹ) جامعہ غوثیہ بنوریہ کوھاٹ کے مہتمم اور تحریک لبیک یارسول اللہ خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر اسیر ناموس رسالت حضرت علامہ مولانا سید ظفر علی شاہ بنوری صاحب نے فرمایا کہ ناروے میں سرکاری سطح پر اسلام مخالف ریلی اور اس میں اللہ رب العالمین کی الہامی کتاب قرآن مجید برہان رشید کو آگ لگانا انتہائی افسوس ناک ہے۔تحریک لبیک یارسول اللہ خیبرپختونخواہ کے مہتمم صوبائی صدر اسیر ناموس رسالت حضرت علامہ مولانا سید ظفر علی شاہ بنوری نے کہا کہ قرآن مجید جلانا اسلام کیخلاف اعلان جنگ ہے۔ انھوں نے کہا کہ عالم کفر اسلاموفوبیا کے کینسر میں مبتلا ہے۔ ہمارے لئے یہ لمحہ فکریہ ہے کہ ناروے کے حکومتی اداروں اور میڈیا کی موجودگی میں ایسی گستاخی اور اسکے باوجود مسلمان دہشت گرد کہلائے جاتے ہیں۔قرآن کریم جلانے والا معصوم اور اس زندیق کو روکنے والے مسلم نوجوان غازی عمر الیاس پر پولیس کا ٹوٹ پڑنا اور اسے گرفتار کرنا مغرب کی غلیظ اور بیمار ذہنیت کو سمجھنے کے لئے کافی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم اس نوجوان کی غیرت دینی و ایمانی کو سلام کرتے ہیں اور اگرمجھے اس نوجوان تک رسائی نصیب ہو تو میں اپنی پگڑی سے اس کے قدم صاف کرو ں۔دوسری جانب انتہائی افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ مغرب میں کتے کے مرنے پر مذمتی بیان کے لئے لائن میں لگنے جانے والے حکمران ابھی تک خاموش بیٹھے ہیں۔تحریک لبیک یارسول اللہ خیبرپختونخواہ کے پلیٹ فارم سیہم ناروے حکومت کے اس گستاخانہ فعل کی ہزاربار مذمت کرتے ہیں۔