قبائلی ضلع مہمند میں کلاس ون آفیسر کا دستخط عوام کیلئے مشکل بن گیا

قبائلی ضلع مہمند میں کلاس ون آفیسر کا دستخط عوام کیلئے مشکل بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مہمند (نمائندہ پاکستان) قبائلی ضلع مہمند میں کلاس ون آفیسر کا دستخط عوام کیلئے مشکل بن گیا ہے۔ محکمہ تعلیم والوں نے بھی انکار کر دیا۔ ایجنٹوں کی من مانی ریٹ سے لوگ پریشان۔ ڈی سی مہمند نادرا کی جانب سے عوام کو درپیش اس مسئلے کو فوری حل کریں۔ تفصیلات قبائلی ضلع مہمند میں شناختی کارڈ پر کلاس ون آفیسر کا دستخط سادہ لوح عوام کیلئے درد سر بن گیا ہے۔ کیونکہ شناختی کارڈ پر کلاس ون آفیسر کا دستخط غریب عوام کی بس سے باہر ہے۔ محکمہ تعلیم کے اسسٹنٹ آفیسرز نے بھی انکار کر دیا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر درجنوں غریب سادہ لوح عوام ایجنٹوں کے ہاتھوں چڑھ جاتے ہیں۔ اوربھاری فیس دینے کے بعد ایجنٹس حضرات اُن کے فارمز پر دستخط کرواتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر مہمند اور نادرا حکام اس مسئلے کا فوری حل نکال کر لوگوں کو اس عذاب سے چھٹکارا دلائے اور شناختی کارڈ کے حصول کا طریقہ کار آسان بنایا جائے۔