پٹرول کی قیمت میں 25 پیسے کمی قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے‘ زاہد شاہ
ٹوپی (نامہ نگار)پٹرول کی قیمت میں 25 پیسے کمی قوم کے ساتھ سنگین مزاق ہے، وزیر اعظم اوگرا، نیبرا اور ڈالر کے حوالہ سے آئی ایم ایف کی کڑی شرائط ملک اور قوم کا ستیا ناز کر دیا، زاہد شاہ تفصیل کے مطابق جماعت اسلامی ٹوپی کے امیر زاہد شاہ آف گلشن ٹاؤن ٹوپی نے کہا کہ موجودہ وزیر اعظم کے دور میں دنیا بھر میں ملک جگ ھنسائی کا موجب بنا اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 25 پیسے کی کمی قوم کے ساتھ نرالہ مزاق ہے اوگرا، نیبرا اور ڈالر کے حوالہ سے وزیر اعظم نے آئی ایم ایف کے کڑی شرائط قبول کر کے سنگین غلطی کی ہے فقط 6ارب ڈالر قرضے کیلئے اتنی کڑی شرائط قبول کر کے حکومت نے خود ہی اپنے پیرو ں پر کلہاڑی ماری دوسری طرف بیس ارب ڈالر سالانہ زر مبادلہ بیجنے والے پاکستانیوں کو ایک موبائل بغیر ڈیوٹی لانے کی اجازت نہیں جو کہ قوم کیساتھ انتہائی زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم قوم پر احسان کر کے فوری مستفی ہو تاکہ عوام کسی ایسے شخص کو وزیر اعظم بنائیں جو ملک اور قوم کے کھوئی ہوئی ساک بحال کر سکے۔