ٹریفک کنٹرول کیلئے کارپارکنگ کا انتظام کیا جائے‘ ملک سلیم الرحمان

ٹریفک کنٹرول کیلئے کارپارکنگ کا انتظام کیا جائے‘ ملک سلیم الرحمان

  



بنوں (بیورو رپورٹ)مرکزی تنظیم انجمن تاجران ضلع بنوں کے صدر ملک سلیم الرحمن خان نے مطالبہ کیا ہے کہ بنوں میں بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے اور عوام کیلئے آمدورفت میں آسانی پیدا کرنے کیلئے شہر کے مختلف حصوں میں کار پارکنگ کا انتظام کیا جائے اور بنوں میں تجاوزات کے نام پر تھڑے اور پل مسمار کئے جارہے ہیں لیکن ان کا ملبہ بروقت نہیں اٹھایا جاتا ہے جس سے بنوں کی نالیاں بند رہتی ہیں اور گندا پانی بیماریاں پھیلانے کا سبب بنتا ہے اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے ڈپٹی کمشنر بنوں،ٹی ایم او بنوں اور متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بنوں میں اپریشن کے بعد نالیوں کی صفائی یقینی بنائی جائے نالیوں میں پڑا ملبہ بروقت اٹھایا جائے اور نالیوں میں مچھر مار سپرے کیا جائے تاکہ نالیاں مچھروں کی افزائش گاہیں نہیں بنیں اور عوام کو مختلف قسم کی بیماریوں سے بھی بچایا جاسکے ساتھ میں انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ جو نالیاں پختہ اور کشادہ کی گئی ہیں لیکن اس پر دکانداروں نے قبضہ کیا ہے اور مٹی ڈال کر بند کیا ہے اس کو بھی کھول دیا جائے اور صفائی کرائی جائے۔تاکہ پانی کا نکاس یقینی بنای جاسکے اور بارش کی صورت میں پانی سڑکوں پر نہ آئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر