پاکستان تحریک انصاف جنوبی اضلاع کی کابینہ کااجلاس

    پاکستان تحریک انصاف جنوبی اضلاع کی کابینہ کااجلاس

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف جنوبی اضلاع کی کابینہ کاچیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کی زیر صدارت اسلام آباد میں اجلاس میں ہوا۔ سیف اللہ نیازی نے جنوبی اضلاع کابینہ کے عہدیداروں کی کارکردگی کو سراہااورکابینہ کے عہدیداروں پرزوردیاکہ جنوبی اضلاع میں پارٹی کی فعالیت اورمقبولیت پرتوجہ دی جائے‘پارٹی کے جنوبی اضلاع کے سیکرٹری اطلاعات (ر)کرنل رضاء اللہ خٹک کی جانب سے جاری کئے گئے پریس ریلیزکے مطابق تحریک انصاف جنوبی اضلاع کے صدرشہبازگل نے چیف آرگنائزرسیف اللہ نیازی کوکابینہ کے مختلف اضلاع میں تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرزکے ساتھ ملاقاتوں سے بھی آگاہ کیاچیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے کہاکہ جنوبی اضلاع کے تمام ضلعی صدروکاہرتین ماہ بعدجائزہ لیا جائے گااسی طرح ضلعی صدرکابینہ بنانے کے مجازنہیں ہوں گے اُنہوں نے کہاکہ جنوبی اضلاع کابینہ تمام اضلاع میں ضلعی کابینوں سے مشاورت کے بعدکابینہ کے ناموں کی فہرست جاری کرے گی اُنہوں نے کہاکہ ریجن کابینہ کے ممبران ریجن کابینہ کاحصہ نہیں ہوں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر