مزدوروں کے بنیادی حقوق کی فراہمی کیلئے بھرپور جدوجہد کر رہے ہیں

  مزدوروں کے بنیادی حقوق کی فراہمی کیلئے بھرپور جدوجہد کر رہے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوھاٹ (بیورو رپورٹ) پاکستان ورکرز فیڈریشن کے ماسٹر ٹرینر بشیر باچا نے کہا ہے کہ ہم مزدوروں کے بنیادی حقوق اور مراعات کی فراہمی کے لیے بھرپور جدوجہد کر رہے ہیں مگر متعلقہ ادارے اس حوالے سے تعاون کرنے سے گریزاں ہیں ہمارا مقصد مزدوروں میں اپنے حقوق کے حصول کا شعور بیدسار کرنا ہے وہ کوھاٹ پریس کلب میں صحافیوں کے لیے منعقد کردہ ایک روزہ آگاہی ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کا کہ آئین پاکستان کی رو سے جس پرائیویٹ یا نجی ادارے میں پانچ یا اس سے زائد ورکرز کام کرتے ہیں ادارے کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام ورکرز کی رجسٹریشن کروائیں تاکہ انہیں اولڈ ایج بینیفٹ سکیم‘ سوشل سیکورٹی کے زیر نگرانی صحت عامہ کی سہولیات اور انشورنس کی مراعات حاصل ہو سکیں اور بڑھاپے میں انہیں پنشن کی سہولت مل سکے مگر یہ دیکھا گیا ہے کہ ادارے افرادی قوت کی رجسٹریشن سے گریز کرتے ہیں اور مزدور ان مراعات سے محروم رہتے ہیں قانون کا تقاضا ہے کہ کسی بھی ادارے میں 12 سال تک کام کرنے والا ان مراعات کا حقدار ہے انہوں نے کہا کہ ملک کا آئین تو مزدوروں کو مراعات کا ضامن ہے مگر قانون پر عمل درآمد نہیں ہوتا اور نہ لیبر ڈیپارٹمنٹ اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں نبھاتا ہے حکومت نے مزدور کی کم از کم ماہانہ اجرت 17500 روپے مقرر کر رکھی ہے مگر نجی سکولوں‘ پٹرول پمپس‘ ہوٹلز اور دیگر اداروں میں اس کا نفاذ نہیں انہوں نے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ بھی پاکستان ورکرز فیڈریشن کی مزدوروں کے استحصال کے خلاف آواز بلند کریں اور اس شعور آگہی مہم میں ہمارا ساتھ دیں۔