ڈیرہ‘ نامعلوم چور نقدی سمیت گاڑی لے اڑے

ڈیرہ‘ نامعلوم چور نقدی سمیت گاڑی لے اڑے

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ) تھانہ یونیورسٹی کی حدود میں بلوچ ہوٹل کے قریب نامعلوم چور وحید خان نامی شخص کی گاڑی، اس میں موجود ایک لاکھ 65ہزار روپے کی رقم اور ضروری دستاویزات ساتھ لے گئے، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ یونیورسٹی کی حدود میں بلوچ ہوٹل کے قریب نامعلوم چور وحید خان نامی شخص کی گاڑی نمبر AJN-406لے اڑے، وحید خان کے مطابق گاڑی میں ایک لاکھ 65ہزار روپے کی رقم اور ضروری دستاویزات بھی موجود تھیں جو نامعلوم چور ساتھ لے گئے ہیں۔ یونیورسٹی پولیس نے نامعلوم کار چوروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر