چھہری وزیران قوم کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر ضل کرینگے‘ ظہور شاکر

      چھہری وزیران قوم کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر ضل کرینگے‘ ظہور شاکر

  



ہنگو(بیورو رپورٹ)ہنگوکے تحصیل ٹل میں پور ی بستی کو نوٹسز دینے کا معاملہ،پی ٹی آئی ایم پی اے ظہور شاکر چھہری وزیران عوام کے پاس پہنچ گئے،معاملے کو وزیر اعلیٰ پختونخواہ کے سامنے رکھ کر حل کرنے کی یقین دہانی،اراضی کا معاملہ حل نہ ہونے تک چھپری وزیران کے عوام کو نہ چھیڑا جائیں، چھپری وزیران قوم سرکاری اراضی کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرونگا۔جب تک دیگر شہروں میں سرکاری زمینوں پر دیگر قومیں رہ رہی ہیں۔ اس وقت تک چھپری وزیران کا بھی حق ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممبرصوبائی اسمبلی ظہورشاکر نے تحصیل ٹل پہاڑی علاقہ چھپری وزیران میں گرینڈ جرگہ سے خطاب میں کیا۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ اس معاملے پر وزیراعلی محمودخان سے تفصیلی بات ہوئی ہے، ان شاء اللہ بہت جلد چھپری قوم کو مالکانہ حقوق کیلئے حکمت عملی بنائیں گے۔ایم پی اے کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر تمام شہریوں کو مساوی حقوق دیئے جائیں گے۔ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قوم کے مشران حاجی پیاوزار، تاج محمد اور عزیز نے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے ظہور شاکر کا شکریہ ادا کیا اور صوبائی سطح پر چھپری وزیران کا مسئلہ حل کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔گرینڈ جرگہ کے دوران ممبر صوبائی اسمبلی ظہور شاکر نے ضلعی انتظامیہ کو بھی متنبہ کرتے ہوئے کہاکہ جب تک اراضی کا فیصلہ نہیں ہوتا تو اس وقت تک چھپری وزیران کے عوام کو کسی قسم کی تعمیر اور دیگر معاملات میں نہ چھیڑا جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر