کراچی، ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان زخمی، لڑکی کو اغواء کر کے فرار
کراچی (آن لائن)کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں کار سوار ملزمان نے ایک نوجوان کو گولی مار کر اس کیساتھ موجود لڑکی کو اغوا کر کے فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق واقعہ درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس میں خیابان بخاری کی بخاری کمرشل اسٹریٹ پر پیش آیا جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق نوجوان لڑکا اور لڑکی بخاری کی مین اسٹریٹ پر سڑک پر پیدل جا رہے تھے کہ کار میں سوار ملزمان وہاں پہنچے اور لڑکے کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا، لڑکی کو زبردستی کار میں اغواء کر کے فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر اور ایس پی انویسٹی گیشن فوری طور پر نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور تحقیقات شروع کر دیں۔ پولیس نے بتایا کہ زخمی نوجوان کو فوری طور پر ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جس کی شناخت حارث سومرو کے نام سے ہوئی، نوجوان کی گردن میں گولی لگی ہے اور اس کی حالت خطرے میں ہے۔زخمی حارث نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ گاڑی میں کچھ لوگ آئے تھے جو مجھے گولی مار کر دوست کو اغواء کر کیساتھ لے گئے۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران لڑکی کا نام دْعا منگی سامنے آیا ہے اور لڑکی کے گھر والوں نے اب تک کسی قسم کا رابطہ نہیں کیا ہے۔ادھر آئی جی سندھ کلیم امام نے ایس ایس پی ساؤتھ سے واقعے کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں قانونی امور کو مؤثر بنایا جائے۔
نوجوان زخمی